یاسر حسین بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

Published On 05 November,2023 06:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکار، میزبان و ہدایت کار یاسر حسین نے بالی ووڈ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

ہالی ووڈ یا بالی ووڈ میں کام کرنے کے سوال پریاسرحسین کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں کرنے کے بارے پوچھا جائے تو میں ہالی ووڈ میں انجلینا جولی اور بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ نہ جانے کیوں لوگ مجھے مغرور، بدتمیز اور غصے والا شخص تصور کرتے ہیں جب کہ درحقیقت میں ایسا نہیں ہوں، مجھے تو بالکل غصہ نہیں آتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سیاست دان نہیں ہوں کہ ڈپلومیسی سے کام لوں، میں ایک عام شخص ہوں، اس لیے میں ہر بات کھل کر کرتا ہوں، مجھے کسی بھی موضوع پر بات کرتے وقت رکھ رکھاؤ کرنا نہیں آتا، دل میں جو بات ہوتی ہے، وہ سامنے کہہ دیتا ہوں، شاید اس وجہ سے بعض لوگ مجھ سے ناراض بھی ہوتے ہیں۔