کشمیری جوڑے میں فوٹو شوٹ، اقرا عزیز نے مداحوں کے دل موہ لیے

Published On 03 November,2023 12:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے کشمیری طرز کے جوڑے میں فوٹو شوٹ کروا کر مداحوں کے دل موہ لیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے سفید رنگ کا کشمیری روائتی لباس زیب تن کر رکھا ہے جو ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔

تصاویر میں اداکارہ مختلف سینڈلز ہاتھ میں لیے پوز دے رہی ہیں، اقرا عزیز ان تصاویر میں روایتی کشمیری لباس اور ثقافتی ورثے کو دوبارہ زندہ کرتی اپنے حسن و دلکشی کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔