سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے گھر دوسرے بچے کی آمد

Published On 03 November,2023 12:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دین اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی سابقہ ​​اداکارہ انعم فیاض کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

انعم فیاض نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، سابقہ اداکارہ نے اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے محبت بھری ایک تصویر کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’خوشی سے بھرے دلوں کے ساتھ، ہم اپنی ننھی شہزادی کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہماری بیٹی اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس نے پہلے ہی ہماری زندگیوں کو لامحدود محبت اور خوشی سے بھر دیا ہے‘۔

انعم فیاض نے اپنے چاہنے والوں سے اپنی فیملی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

شیئر کی گئیں تصاویر پرساتھی اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے انعم فیاض کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔