فیصل قریشی پنجابی فلموں میں قدم رکھنے کو تیار

Published On 10 November,2023 11:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہوسٹ فیصل قریشی جلد فلم ''منگو جٹ'' سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ہدایت کار ابوعلیحہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیصل قریشی کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ہدایتکار نے بتایا کہ فلم منگو جٹ آئندہ برس عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی ، فلم کے مرکزی کردار میں فیصل قریشی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ابوعلیحہ کے مطابق فلم کا سکرپٹ تیار ہے جبکہ کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کے لیے 3 بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے،جلد کسی کو فائنل کر لیا جائے گا۔