ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ڈمپل کوئین دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کر دی۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ستمبر کے مہینے میں یہ جوڑی اپنے ہاں پہلی اولاد کو خوش آمدید کہنے والی ہے۔
اس پوسٹ میں دیپ ویر نے بچے کی صنف تو شیئر نہیں کی لیکن نیلا اور گلابی دونوں رنگ اس پوسٹ میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں کئی دنوں سے زیر گردش تھیں جس کی اب خود دیپیکا اور رنویر نے تصدیق کی ہے۔