شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فیک ہوتے ہیں: حرا عمر

Published On 08 March,2024 12:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا عمر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا وقت کا ضیاع ہے، شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فیک ہوتے ہیں۔

حرا عمر نے کہا ہے کہ اچھے اور سچے شخص سے شادی کروں گی، اس شخص کے پاس پیسے اتنے ہوں کہ زندگی اچھی گزاری جا سکے، اس شخص کے پاس گھر اور گاڑی ہونی چاہیے اور اس میں اے سی بھی چلنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر کرکٹرز دل پھینک ہوتے ہیں جبکہ اچھے کرکٹرز بھی ہوتے ہیں، پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔

حرا عمر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ مجھے برا سمجھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر رائے قائم کر لیتے ہیں کہ پتا نہیں کیسی ہو گی۔