لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کا کورین لک مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، صارفین نے ان پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔
مختلف ڈراموں میں اپنی شوخ و چنچل اداکاری سے شہرت پانے والی علیزے شاہ اپنے کامیاب کیریئر کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی ہیں اور ان کی فین فالوونگ یہاں بھی کافی زیادہ ہے۔
حال ہی میں علیزے نے تھائی اداکارہ لیزا جو کہ لیزا آف بلیک پنک کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں کی لک سے متاثر ہو کر اپنی ظاہری شکل کو کورین شباہت دے ڈالی۔
کورین طرز کی خوبصورتی اپنانے کے اس رجحان اور تبدیلی کو کچھ مداحوں نے پسند نہیں کیا اور اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔
صارفین نے کہا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ علیزے کا موجودہ انداز لیزا کی نقل ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی اصل دلکشی اور خوبصورتی سے دور نظر آرہی ہیں۔