ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور فلمساز بونی کپور نے ناقابلِ یقین حد تک اپنا وزن کم کرلیا۔
بونی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تازہ فوٹو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بونی کپور جو آج سے 20 برس قبل بھاری بھرکم شخص نظر آتے ہیں وہ حالیہ دنوں میں مکمل طور پر سمارٹ ہو چکے ہیں۔
بونی کپور نے اپنا وزن کم کرنے کے بعد اپنی ماضی کی تصاویر کے ساتھ موجود تصاویر بھی شیئر کی ہیں ، جنہیں دیکھ ایک ایک لمحے کیلئے ان کے وزن کے متعلق یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔
بونی کپور نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنا وزن کم کرنے کے سفر میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
فلمساز کی پوسٹ پر مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے وزن کم کرنے پر اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ بونی کپور کو سری دیوی کی زندگی میں ہی اپنا وزن کم کرلینا چاہیے تھا، سری دیوی اپنی زندگی میں کئی بار ان کے بڑھتے وزن کے بارے میں پریشان نظر آتی تھیں۔