عرفی جاوید کی شاہ رخ خان کیساتھ سیلفی جعلی نکلی

Published On 26 March,2024 09:19 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) نامور بھارتی ماڈل عرفی جاوید کی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیساتھ لی گئی سیلفی جعلی نکل آئی۔

چند روز قبل عرفی جاوید نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری میں اپنی سیلفی شیئر کی تھی، شیئر کی گئی سیلفی میں عرفی جاوید کو شاہ رخ خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سیلفی دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ اداکار نے کِلک کی ہے۔

عرفی جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے پسندیدہ شخص یعنی شاہ رخ خان سے ملاقات کی۔

شاہ رخ خان اور عرفی جاوید کی سیلفی جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس سیلفی کی حقیقت سامنے آگئی، مذکورہ سیلفی جعلی ہے جو کہ سوشل میڈیا کی معروف ایپ ‘اسنیپ چیٹ’ کے ایک فلٹر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

اسنیپ چیٹ پر ایک فلٹر موجود ہے جس کا نام ’سیلفی ود ایس آر کے‘ ہے، اس فلٹر سے جو بھی سیلفی بنائے گا تو اُس کے ساتھ شاہ رخ خان کی سیلفی آجائے گی۔ 

Advertisement