شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد، تصاویر شیئر

Published On 25 March,2024 01:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثناء جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اس خاص موقع پر لی گئی تصاویر کو مداحوں کیساتھ شیئر کر دیا۔

شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء جاوید کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں دونوں میاں بیوی انتہائی خوشگوار موڈ میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر شعیب ملک نے سیاہ شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ ثناء جاوید آسمانی و سفید پرنٹڈ شرٹ پہنے نظر آرہی ہیں، ان کے سامنے میز پر ایک گلدستہ بھی پڑا ہوا ہے۔

شعیب ملک نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا "سالگرہ مبارک ہو ثناء شعیب ملک"۔

اداکارہ نے بھی سالگرہ کی مبارکباد موصول ہونے پر اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے شوہر کیلئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ نئی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جہاں کچھ صارفین نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں اکثریت کی جانب سے اس جوڑی کو دوسری شادی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement