ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہولی کے موقع پر مسلم خاندان سے بدتمیزی پر آواز اٹھا دی۔
اداکارہ نے بجنور کے مسلم خاندان سے یکجہتی کا اظہار کردیا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندو تہوار صرف ان جتھوں کے لیے ہیں جن کے لیے کوئی ضابطہ یا قانون نہیں۔
یاد رہے کہ ہولی کے تہوار پر ہندو انتہا پسندوں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
انتہا پسندوں نے اترپردیش کے شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو گھیر کر ان پر پانی کی بالٹی انڈیل دی تھی اور زبردستی رنگ چہروں پر لگایا تھا۔