خانہ بدوش کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا صارفین کی گوہر خان کے شوہر پر تنقید

Published On 21 May,2024 09:32 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ گوہر خان کے شوہر کو خانہ بدوش کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک اسٹوری پر زید درباد نے تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک فٹ پاتھ پر نظر آرہے ہیں جبکہ انکے قریب موجود ایک خانہ بدوش زمین پر سو رہا ہے۔

اپنی اس تصویر کے ساتھ زید نے تحریر کیا کہ اے سی نہیں ہے، پنکھا نہیں ہے، اندھیرا نہیں ہے، لیکن پھر بھی یہ پرسکون انداز میں سورہا ہے کیونکہ اس کے پاس بیوی نہیں ہے۔

اسی تصویر کیساتھ انہوں نے اپنی اہلیہ گوہر خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ لیکن میں آپکے ساتھ بہت پرسکون ہوں، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔

اس پوسٹ پر ایک سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گوہر خان دوسروں کو گیان بانٹتی ہیں لیکن انکے شوہر ایسی حرکتیں کرتے پھر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ زید دربار کو اس شخص کو اکیلا چھوڑ دینا چاہیے تھا، اگر کبھی کوئی انکی اور گوہر خان کی بغیر اجازت تصویر لے تو انہیں کیسا لگے گا؟