کراچی: (لبنیٰ ممتاز) اپنی آواز سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے ہیں۔
صوفی قوال امجد فرید صابری 23 دسمبر 1976ء کو صابری برادران قوال گھرانے میں پیدا ہوئے، امجد صابری اپنے والد غلام فرید صابری کے ساتھ 12 سال کی عمر سے ہی سٹیج پر پرفارم کرتے آرہے تھے، انہوں نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت سمیت دنیا بھر کے 17 ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
امجد صابری برصغیر کے معروف قوال بن کر ابھرے، وہ اکثر اپنے والد اور چچا کے لکھے ہوئے کلام پڑھتے تھے، امجد صابری نے کانوں میں رس گھولنے والی آواز سے لاکھوں دلوں پر راج کیا، انہیں 22 جون 2016ء کو کراچی میں ایک انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قتل کیا گیا تھا، امجد صابری اپنے خوبصورت کلام کی وجہ سے اپنے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔