ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ توڑ معاہدے ہونے لگے۔
فلم میں سپر سٹار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، اور وکی کوشل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھنسالی نے حال ہی میں نیٹ فلکس کے ساتھ فلم کے سٹریمنگ حقوق کے لیے 130 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ساریگاما کے ساتھ موسیقی کے حقوق کے لیے 35 کروڑ روپے اور ایک معروف ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ساتھ سیٹلائٹ حقوق کے لیے تقریباً 50 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
یار رہے کہ فلم ’لو اینڈ وار‘ کا ریلیز شیڈول مارچ 2026 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔