مایا علی کے ڈانس سٹیپس کے شوبز کی دنیا میں چرچے

Published On 18 October,2024 08:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستان اداکارہ مایا علی کے ڈانس سٹیپس نے شوبز کی دنیا میں دھوم مچادی۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ڈانس سٹیپس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے لانگ فراک زیب تن کررکھی ہے جس کے گلے اور بازوں پر ہوا گوٹے کا کام جوڑے کو مزید حسین بنا رہا ہے، اداکارہ نے اس موقع پر گہرا میک اپ کررکھا ہے جبکہ کانوں میں بھاری جھمکے بھی مایا کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

تصاویر نے جہاں سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی وہیں شوبز کی دنیا میں بھی تہلکہ مچا رکھا ہے، مایا کے مداح پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں محبت بھرے کمنٹس کی برسات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔