ٹائیگر کی ہیروئن کا ٹیگ ہٹانے میں برسوں لگ گئے: کریتی سینن

Published On 23 October,2024 11:39 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) نامور بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹائیگر کی ہیروئن کا ٹیگ ہٹانے میں برسوں لگ گئے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کریتی کا کہنا تھا کہ انہیں ابتدائی دنوں میں صرف ٹائیگر شروف کی ہیروئن قرار دیا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے اپنی فلم کامیاب بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا، ہیروپنتی کے وقت اگرچہ لوگ ٹائیگر کو جانتے تھے لیکن ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے فلم کو دو نئے چہروں کو لانچ کرنے کے طور پر رکھا لہٰذا مجھے گانے اور پرفارمنس کے ساتھ بالی ووڈ کی بہترین ہیروئن بننے کا موقع ملا۔

کریتی نے کہا ہے کہ کچھ عرصے بعد ہی لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ ’یہ وہی ہے جو ٹائیگر کی فلم میں آئی تھی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کریتی کا کہنا تھا کہ اگر آپ فلمی گھرانے سے نہ ہوں تو اپنے نام اور چہرہ لوگوں کے ذہنوں میں نقش کرنے کیلئے آپ کو وقت لگتا ہے۔