لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس کی گود بھرائی کی تقریب ہوئی جس میں ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، مریم نے تقریب کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
اداکارہ مریم نفیس جَلد ننھے مہمان کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہنے والی ہیں، انہوں نے اپنے شوہر، اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس اپنی والدہ کے ساتھ بھی نظر آرہی ہیں اور اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
اپنے پیغام میں مریم نفیس نے کہا کہ یہ سب اور نانو اپنے نواسے کی آمد کا جشن منا رہی ہیں جبکہ اداکارہ نے اپنے پیغام میں اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، مریم نفیس نے فلم ساز امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی۔