ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی علامت ’’ڈمپل‘‘ کا پول کھل گیا

Published On 02 February,2025 03:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے ’’ڈمپل ‘‘ کا پول کھل گیا۔

حال ہی میں ایک معروف ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے چہرے پر کی جانے والی پلاسٹک سرجریز کے حوالے سے گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران ڈاکٹر اریج خالد نے اداکارہ ہانیہ عامر کے چہرے پر ہونے والی پلاسٹک سرجریز کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کے ناک کی سرجری بھی کی گئی ہے، ہانیہ نے ہونٹوں اور ٹھوڑی کی سرجری بھی کرا رکھی ہے۔

ڈاکٹر اریج خالد نے مزید کہا کہ گالوں کو لفٹ کرنے اور آئی برو میں بھی تبدیلی کی گئی ہے لیکن ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ بہت خوبصورت اداکارہ ہیں۔