خلیل الرحمٰن قمر نے مجھ سے بدتمیزی کی: ریشم

Published On 28 February,2025 11:20 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ نامور ڈرامہ نویس اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔

ریشم کئی دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے اس واقعے کے علاوہ خلیل الرحمٰن قمر کے کام پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میں پہلے ان کے مداحوں میں شامل تھی لیکن اب ان کی تحریروں کو متاثر کن نہیں سمجھتی۔

ریشم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر اب صرف بھارتی فلموں کی کاپی کر رہے ہیں، ان کے مکالمے اب خود ان کے خلاف جا رہے ہیں، ان کے قلم کی وہ طاقت نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔

ریشم نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید کی دعوت پر ایک پارٹی میں شریک ہوئی جہاں خلیل الرحمٰن قمر بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے تمام مہمانوں کی طرح خلیل الرحمٰن قمر کو بھی سلام کیا لیکن انہوں نے انتہائی غیر شائستہ رویہ اختیار کیا اور میرے ساتھ بدتمیزی کی، میں اس رویے پر حیران رہ گئی اور خاموشی اختیار کر لی ورنہ میں جانتی ہوں کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔