حمزہ علی عباسی کا نکاح پڑھنے کی ویڈیو پر تنقید کے بعد ردعمل سامنے آگیا

Published On 06 May,2025 03:49 am

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست کی شادی میں نکاح پڑھانے پر ہونے والی تنقید کا مدلل جواب دیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں جہاں حمزہ کو نکاح پڑھاتے دیکھا گیا تھا، وہیں انہوں نے دولہا کی طرف سے حق مہر کا اعلان بھی کروایا تھا۔تاہم ایک پوڈکاسٹ میں حمزہ نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’نکاح پڑھانا یا جنازہ پڑھانا دراصل دین کا بنیادی علم ہے جو ہر مسلمان کو آنا چاہئے، میرے دوست نے خود مجھ سے درخواست کی تھی، اس لیے میں نے یہ ذمے داری اٹھائی۔‘‘

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تقریب کے دوران ایک مذہبی سکالر موجود تھے جو ان کی رہنمائی کر رہے تھے، اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ’’غامدی سکول آف تھاٹ‘‘ سے وابستہ ہیں اور 2017 کے بعد سے اپنی زندگی میں اخلاقی تبدیلیاں لائے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’میں اپنی حدود میں رہ کر کام کرتا ہوں اور شریعت کے مطابق کسی بھی حد کو عبور نہیں کرتا۔‘‘