ہالی ووڈ : (ویب ڈیسک) نیٹ فلکس کی مشہور ڈرامہ سیریز ’’یو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پین بیجلی نے کہا ہے کہ وہ روحانی تسکین کیلئے قرآن پاک پڑھتے ہیں جو ہر وقت ان کے سرہانے موجود ہوتا ہے۔
امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بیجلی نے بتایا کہ وہ اپنی روحانی تسکین کیلئے مختلف مذاہب کی مقدس کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں جو انہیں زندگی کے دباؤ اور پیشہ وارانہ سفر کے نشیب و فراز کے دوران ذہنی توازن قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ہالی ووڈ سٹار کا کہنا ہے کہ وہ قرآن مجید کا مطالعہ کرتے ہیں اور وہ آیات کو وقتاً فوقتاً پڑھتے اور ان پر غور کرتے ہیں، وحانیت ان کی زندگی میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری صبح بچوں اور کام کی ذمہ داریوں سے بھرپور ہوتی ہے، پھر بھی کم از کم 15 سے 20 منٹ روزانہ اپنے لئے نکالتا ہوں جس میں مکمل طور پر خود سے جڑنے کی کوشش کرتا ہوں، ان لمحات میں زندگی کی معنویت اور گہرائی کا احساس ہوتا ہے۔