لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے سٹیج ڈراموں میں غیر اخلاقی حرکتوں پر نوٹس جاری کر دیئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و ثقافت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، جن میں کہا گیا کہ کسی بھی تھیٹر میں بھارتی گانے پر ڈانس کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا، وفاقی حکومت نے غیر اخلاقی پرفارمنس پر پروڈیوسر کیخلاف بھی مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت انڈین فلموں کی پاکستان میں نمائش اور انڈین گانے ایف ایم ریڈیو وغیرہ پر نشر کرنے پر پہلے ہی پابندی لگا چکی ہے، یہ پابندیاں ہندوتوا کے عالمی غلبے کی سازشیں کرنے والی بھارتی حکومت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور پاکستان پر بہت سی پابندیاں لگانے کے جواب میں لگائی گئی ہیں۔