بھارت والے چھینک مارنے بھی بلائیں تو پاکستانی فنکار دوڑے چلے جائیں گے: ثنا عسکری

Published On 17 May,2025 03:56 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ثنا عسکری نے کہا ہے کہ بھارت والے چھینک مارنے بھی بلائیں تو پاکستانی فنکار دوڑے چلے جائیں گے۔

معروف اداکارہ ثنا عسکری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے تو آپ وہاں جا کر کام کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ ابھی بھی بھارتی بول رہے ہیں کہ پاکستانی اداکار فواد خان کو فلم میں بین کرو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے عزت سے کام کریں، اگر وہ آپ کو عزت سے بلارہے ہیں تو، دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر ہونا چاہئے کہ بھارتی اداکار پاکستان آکر بھی کام کریں اور ہمارے والے بھی وہاں جا کر کام کرسکیں۔