ٹام کروز کی ’مشن امپاسیبل 8‘ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالر کمالیے

Published On 19 May,2025 10:33 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے سٹار اداکار ٹام کروز کی ’مشن امپاسیبل 8‘ نے امریکا میں ریلیز سے پہلے ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسیبل ابتدائی طور پر 5 ممالک میں ریلیز کی گئی ہے، جن میں جاپان، کوریا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور بھارت شامل ہیں۔

فلم امریکا سمیت دنیا کے بیشتر مممالک کے سنیما گھروں میں 23 مئی کو ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو ہوگی، جسے ایک کامیابی سمجھا جارہا ہے۔

مشن امپاسیبل 8 یعنی دی فائنل ریکننگ نے ابتدائی طور پرکو 5 ممالک میں17 مئی کو ریلیز کی گئی، جس نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔

جنوبی کوریا میں فلم کی ویک اینڈ پر ساڑھے 7 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئی ہیں، جو رواں سال میں کسی بھی فلم کی سب سے زیادہ ہیں، فلم نے یہاں 5 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹام کروز کی فلم نے 4 ملین جبکہ جاپان میں 2، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 1 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے، امید کی جارہی ہے 23 مئی کو دنیا بھر میں اور 30 مئی کو چین میں ریلیز کے بعد مشن امپاسیبل کا نیا پارٹ 1 ارب ڈالرز سے زائد کی آمدنی کرلے گا، جس کی طرف اُس نے سفر شروع کردیا ہے۔

امریکا میں ریلیز سے پہلے ہی فلم کی کمائی 20 ملین ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع کی جارہی ہےجبکہ صرف شمالی امریکا میں اس کے اوپننگ ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کمانے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔