کیا سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر ایک اور ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

Published On 20 May,2025 03:29 am

کراچی: (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سارہ خان اوران کے شوہر فلک شبیر کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے ایک اور ننھے مہمان کی آمد کے بارے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا۔

گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل رہتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنے گھر نئے ننھے مہمان کی ممکنہ خوشخبری کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں فلک شبیر کے ایک وی لاگ میں ان کی بیٹی عالیانہ فلک نےاپنی والدہ سارہ خان کے حاملہ ہونے کا اشارہ دیا ہے جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ فلک اور سارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ویڈیو میں فلک شبیر عالیانہ سے پوچھتے ہیں کہ "بے بی کہاں ہے؟" جس پر الیانہ سارہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتی ہے "دوسرا بے بی ممی کے پاس ہے۔"

سوشل میڈیا صارفین اور اس خوبصورت جوڑی کے مداح انہیں دوبارہ والدین بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔