کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے امریکا میں پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار خاتون اونیجا رابنسن سے ملاقات کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات میں اونیجا رابنسن نے پاکستانی خاتون انسپکٹر شبانہ کو یاد کیا جن سے ان کی پاکستان میں دوستی ہوگئی تھی۔
ملاقات میں ماہرہ خان نے بھی ہیلو شبانہ کہا،اونیجا رابنسن نے جہاں انسپکٹر شبانہ کو یاد کیا تو وہیں وہ کراچی کی چکن بریانی بھی نہ بھولیں
۔واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی فلم ’’لو گرو‘‘ کی پروموشن کیلئے امریکا میں موجود ہیں۔