بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھیرج کمار 79 برس کی عمر میں چل بسے

Published On 15 July,2025 07:19 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دھیرج کمار 79 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھیرج کمار گزشتہ روز سے ممبئی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار آج دوران علاج چل بسے ، دھیرج کمار نے 1965 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور بالی وڈ کے علاوہ پنجابی اور دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔

انہوں نے 1970 سے 1984 تک 21 پنجابی فلموں میں اداکاری کی، ان کی مشہور فلموں میں راتوں کا راجہ، روٹی، کپڑا اور مکان اور دیگر شامل ہیں۔