نعمان اعجاز کا یومِ آزادی پر نوجوانوں کے مایوس مستقبل پر کڑوا تبصرہ وائرل

Published On 09 August,2025 10:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کے موقع پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کیا۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ پہلے 14 اگست پر نوجوان گھروں کو پرچموں سے سجاتے، ملی نغمے گاتے اور جوش و ولولے سے سرشار نظر آتے تھے، مگر آج کی نسل امید کھو بیٹھی ہے۔

نعمان اعجاز کے مطابق آج کے نوجوان نااُمیدی کا شکار ہو کر ملک چھوڑنے کے لیے بیتاب ہیں اور ویزا دفاتر کے باہر طویل قطاروں میں دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے اس افسوسناک تبدیلی کی بنیادی وجوہات میں کرپشن، انصاف کی عدم دستیابی اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔

مداحوں نے ان کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نعمان اعجاز نے وہ تلخ حقیقت بیان کی ہے جسے سب جانتے تو ہیں مگر ماننے سے کتراتے ہیں۔