لاہور: (دنیا نیوز ) نامور گلوکارہ مہک علی 'سنگ مہک' کے نام سے منسوب تقریب میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
علی آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں شائقین موسیقی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں معروف گلوکارہ مہک علی نے اپنے فلمی فوک گیت اور صوفیانہ کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ اداکار راشد محمود نے مہک علی کی گائیکی پر ان کی پذیرائی بھی کی۔
تقریب کے دوران گلوکار مہک علی نے ملکہ ترنم نور جہاں اور ریشماں جی کے گانے گاکر ان کو زبردست ٹریبیوٹ پیش کیا۔
اس حوالے سے گلوکارہ مہک علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بطور گلوکارہ سال بھر بہت سے میوزک کنسرٹ سمیت دیگر تقریبات ہوتی ہیں جہاں پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہوں، سنگ مہک شو تو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
گلوکارہ نے کہا ہے کہ گلوریس پروڈکشن کی جانب سے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں میرے دوستوں، مداحوں اور میوزک سے وابستہ نامزد شخصیات نے شرکت کی جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ موسیقی کو پروان چڑھانے کے لئے اس طرح کی ثقافتی تقریبات ضرور ہوتی رہنی چاہئیں۔
یاد رہے کہ معروف گلوکارہ مہک علی صوفی، فوک اور بطور پلے بیک سنگر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، مہک علی امریکا، یورپ اور کینیڈا سمیت دنیا کے بیشترممالک میں فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔