کینسر کے مرض میں مبتلا 38 سالہ بھارتی اداکارہ چل بسی

Published On 01 September,2025 05:01 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) کینسر کے مرض میں مبتلا 38 سالہ بھارتی اداکارہ چل بسی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کو اس وقت جھٹکا لگا جب اداکارہ پرِیا کے انتقال کی خبر سامنے آئی، رپورٹس کے مطابق 38 سالہ اداکارہ پرِیا مراٹھے طویل عرصے سے کینسر سے لڑ رہی تھیں اور ممبئی میں اپنے گھر میں آخری سانس لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریا نے کئی ہندی اور مراٹھی ڈراموں میں کام کیا اور وہ اپنی شاندار اداکاری کے لئے مشہور تھیں، پرِیا نے 2012ء میں اداکار شانتانو سے شادی کی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کینسر کے باعث اداکارہ 2024ء کے بعد انسٹاگرام پر متحرک نہیں رہیں، ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024ء کو تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی مخلتف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔