یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع

Published On 28 August,2025 11:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ پروموٹ کرنے کے مقدمے میں عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اپنایا کہ ملزم سے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے حوالے سے تفتیش جاری ہے لہٰذا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جبکہ ڈکی بھائی کے وکیل نے اس کی مخالفت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈکی بھائی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔