بالی وڈ سٹارز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ڈریم ہوم تیار ہوگیا

Published On 25 August,2025 11:14 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی وڈ سٹارز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ممبئی میں عالیشان کوٹھی تیار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی جانب سے ممبئی کے پوش علاقے میں عالیشان گھر بنایا گیا جس کی تعمیر مکمل ہونے میں 5 سال لگے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرشنا راج بینگلو 6 منزلوں پر مشتمل ہے اور اس کی تعمیر کے دوران رنبیر اور عالیہ کام کی نگرانی خود کرتے رہے، رنبیر اور عالیہ جلد ہی نئے گھر میں منتقل ہوجائیں گے اور اداکار کی والدہ نیتو کپور بھی کرائے کا گھر چھوڑ کر بیٹے اور بہو کے ساتھ اسی گھر میں رہیں گی۔

رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ بھٹ کے نئے گھر کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے اور یہ کسی بھی بالی وڈ شخصیت کا سب سے مہنگا گھر ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے 6 منزلہ عالیشان گھر منت کی مالیت بھی 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

رنبیر کا عالیشان گھر ساحل سمندر پر واقع ہے جس میں شیشے کے دروازے لگائے گئے ہیں جبکہ بالکونیوں میں پودے بھی لگائے گئے ہیں۔