'ایناں نوں رہنا سہنا نہیں آندا' فلم نے سینما گھروں میں دھوم مچا دی

Published On 23 August,2025 04:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چڑھدا پنجاب کے ساتھ مشترکہ کاوش، 'ایناں نوں رہنا سہنا نہیں آندا' فلم نے سینما گھروں میں دھوم مچا دی۔

فلم نے ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے، فلم کا پریمیئر لاہور میں ہوا، ادبی ، سماجی اور شوبز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پنجابی فلم  ایناں نوں رہنا سہنا نہیں آ ندا  میں مشرقی اور مغربی پنجاب کے ستاروں کا جھرمٹ ہے، مشترکہ ثقافت اور جذبے سے بھر پور فلم کے مرکزی کرداروں میں معروف میزبان ، اینکر اور اداکار عمران اشرف ، ناصر چنیوٹی اور بھارتی اداکاروں نے بے مثال اداکاری کی۔

فلم کا پریمیئر لاہور میں امپوریم مال یونیورسل سینما میں ایک شاندار تقریب میں ہوا، تقریب میں سینئر اداکار سہیل احمد، راشد محمود، اسما عباس ، نیئر اعجاز، جواد وسیم ، اشرف خان ،خلیل الرحمن قمر، بلال سعید ، شازیہ منظور، ذیشان روکھڑی سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اداکار عمران اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم صرف تفریح نہیں بلکہ امن اور محبت کے پیغام کے ساتھ دونوں پنجابوں کے دلوں کو جوڑنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔

اس موقع پر تقریب میں شریک شوبز شخصیات سمیت شائقین نے فلم کی کہانی، موسیقی، اور مکالموں کو بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ فلم  ایناں نوں رہنا سہناں نہیں آندا  اس وقت پاکستان کے بڑے شہروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔