گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

Published On 05 September,2025 12:18 pm

سکردو: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔

ڈاکٹر کے مطابق گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئیں، ریچھ کے ناخن لگنے سے قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ قرۃ العین بلوچ کو ریجنل ہسپتال اسکردو منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔