لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سال شادی کرنیوالے پاکستانی ماڈل عبیر اسد اور ثوبان عمیس نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ماڈل عبیر اسد اور ثوبان عمیس کا شمار پاکستان کے کامیاب ماڈلز میں ہوتا ہے جنہیں بیسٹ ماڈلز کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، جوڑے نے رواں سال فروری کے مہینے میں ہی شادی کی تھی تاہم ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بری خبر سامنے آئی ہے۔
ثوبان عمیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی اور اپنی راہیں جدا کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
ثوبان نے لکھا ہے کہ میں نے اور عبیر نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عبیر کو ساتھ نیک تمناؤں کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتا، طلاق کا عمل ابھی باقی ہے لیکن فیصلہ کیا جاچکا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثوبان عمیس کی اس سٹوری پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عبیر اسد کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔