بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے

Published On 01 October,2025 09:58 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے۔

بھارتی ادارے ہورون انڈیا نے امیر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار ہیں، شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت 1.4 ارب ڈالرز ہے جو کہ بھارتی روپوں میں 12 ہزار 490 کروڑ بنتے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ کنگ نے بڑے بڑے ہالی وڈ ناموں کو بھی دولت میں پیچھے چھوڑ دیا جن میں ٹیلر سوئفٹ، آرنلڈ شواز نیگر، جیری سین فیلڈ اور سلینا گومز شامل ہیں۔

ہورون رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاؤلہ دوسری امیر بھارتی اداکارہ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 7790 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ اس فہرست میں ہریتھک روشن کا تیسرا نمبر ہے جن کی دولت 2160 کروڑ بھارتی روپے ہے۔