ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ

Published On 13 December,2025 02:42 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی جس میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

 وکلاء صفائی کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہیں ہو سکی تاہم عدالت نے ملزم عمر حیات پر ناجائز اسلحہ کیس میں بھی فردِ جرم عائد کر دی۔

مزید برآں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔