پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارعمر عالم کی زندگی کے نئے باب کا آغاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارعمر عالم کی زندگی کے نئے باب کا آغاز

نکاح کی سادہ اور پروقار تقریب 24 جنوری کو منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

نکاح کے بعد عمر عالم اور فضا مسرور کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جو کچھ دیر میں ہی وائرل ہوگئیں، مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمنائیں دی۔
نکاح کے موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی چند قریبی شخصیات بھی موجود تھیں جن میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، حسن رضوی اور حنا میر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عمر عالم نے دسمبر 2024 میں اپنی اہلیہ کو فضائی سفر کے دوران منفرد انداز میں پروپوز کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔