لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کی 2018ء میں بنائی گئی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ بورس جانسن کی صحتیابی کے بعد فلمائی گئی ہے۔
اٹھارہ سکینڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن صحافیوں کو چائے پیش کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو ہزاروں مرتبہ فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر شئیر کیا گیا۔
یہ ویڈیو دراصل بورس جانسن کی ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کچھ دن بعد ہی شیئر ہونا شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ لوگوں نے یقین کرنا شروع کر دیا کہ برطانوی وزیراعظم بحالی صحت کے بعد خوشی میں صحافیوں کیساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں اور انھیں چائے پیش کر رہے ہیں۔
دراصل یہ ویڈیو تو درست ہے لیکن بورس جانسن کی صحتیابی کے بعد بالکل نہیں فلمائی گئی۔ اس ویڈیو کو 2018ء میں فلمبند کیا گیا تھا۔