لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر حکومت کی طرف سے مینار پاکستان گراؤنڈز میں پانی پھینکنے کی خبریں جعلی قرار دیدی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ 13 دسمبر کو جلسہ کیا جائے گا، اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت اس جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حربے استعمال کر رہی ہے۔
مینار پاکستان پر پانی چھوڑنے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے۔ یہ نا صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے !
حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے۔ یہ نا صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے ! pic.twitter.com/O9ihcPTygm
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 8, 2020
اس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مینار پاکستان کا کل رقبہ 1200 کنال۔ معمول کےمطابق 3 سے 4 کنال رقبہ پر پانی لگایا گیا۔
مینار پاکستان کا کل رقبہ 1200 کنال۔ آج معمول کےمطابق 3سے4 کنال رقبہ پر پانی لگایا گیا۔جسطرح پودوں کی زندگی پانی سے جُڑی ہے اسی طرح راجکماری اور انکی رعایا کی سیاسی زندگی جھوٹ سے جُڑی ہے۔ آج بھی راجکماری کی جھوٹ فیکٹری نے ایک جھوٹ اور کو جنم دیکر جھوٹ کی فہرست کو طویل کیا!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 8, 2020
انہوں نے مزید لکھا کہ جس طرح پودوں کی زندگی پانی سے جُڑی ہے اسی طرح راجکماری اور انکی رعایا کی سیاسی زندگی جھوٹ سے جُڑی ہے۔ آج بھی راجکماری کی جھوٹ فیکٹری نے ایک جھوٹ اور کو جنم دیکر جھوٹ کی فہرست کو طویل کیا!
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی تصویر کو شیئر کر دیا۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بلا تبصرہ۔
بلا تبصرہ pic.twitter.com/YfryQOC27I
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 9, 2020
شیئر کی گئی تصویر میں خواجہ لکھا تھا کہ انڈیا کے پانی چھوڑنے پر دریائے راوی بپھر گیا، سیلابی ریلہ لاہور شہر میں داخل، جس کے باعث مینار پاکستان اور قریبی آبادی زیر آب آ گئیں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔
چیک کریں کیسے کیسے گھٹیا لوگ عوام کے نمائندے ہیں۔ اپنی حکومت کے زمانے کی تصویر ہمارے حصے میں ڈال رہے ہیں۔ جھوٹے لوگ۔ ہم آپکو مینار پاکستان کا گراؤنڈ دیں گے تا کہ آپ جلسہ کریں اور عوام آپکی اصلیت دیکھے۔ https://t.co/CzqzADBnsf
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 9, 2020
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس تصویر پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ چیک کریں کیسے کیسے گھٹیا لوگ عوام کے نمائندے ہیں۔ اپنی حکومت کے زمانے کی تصویر ہمارے حصے میں ڈال رہے ہیں۔ جھوٹے لوگ۔ ہم آپکو مینار پاکستان کا گراؤنڈ دیں گے تا کہ آپ جلسہ کریں اور عوام آپکی اصلیت دیکھے۔
اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مینار پاکستان کو ڈیم بنا رہی ہے مگر جلسہ تو ہوگا۔