وزارت داخلہ کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے لگا

Published On 19 April,2021 05:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے ریاست مخالف پوسٹیں لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی زیر گردش ہے، یہاں بتاتے چلیں کہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔

حال ہی میں وفاقی وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے والے فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ کا ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔

ری ٹویٹ کیے گئے ٹویٹ پر لکھا تھا کہ جعلی خبروں کو پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ قوم کے لیے بھی نقصان دہ ہے، غیر ذمہ دارانہ سلوک کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ جعلی خبروں کو مسترد کریں۔

سوشل میڈیا پر ایسی خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے ریاست مخالف پوسٹیں لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی زیر گردش ہے۔

جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق جو لوگ حملوں میں ملوث ہیں، ان کا ڈیٹا نادرا سے اکٹھا کیا جا رہا ہے، اور ان کیخلاف انٹی ٹیرر ازم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement