اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ سے متعلق ای میلز کے حوالے سے خبردار کردیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ سے متعلق ای میلز جعلی ہیں اور اِن جعلی ای میلز میں انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ کا معائنہ کرنے کا کہا جارہا ہے۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ یہ ای میلز جعلی اور وائرس زدہ ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہے لہٰذا ایسی جعلی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز اور متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔