تھائی لینڈ میں بندروں کی بجلی کے تاروں پر اٹھیکیلیاں کرنیوالی ویڈیو جعلی قرار

Published On 14 April,2021 10:43 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھائی لینڈ میں بندرز بجلی کی تاروں پر کرتب بازی کر رہے ہیں، یہ دعویٰ جعلی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر 15 مارچ 2021ء کو ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے اب تک 8 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو پر تھائی زبان میں کیپشن تحریر کیا گیا ہے جس کے مطابق کنگ نارائی ہسپتال کے قریب ایک عمارت نئی تفریحی مقام بن گئی ہے۔ اس کا نیچے سکرین شاٹ دکھایا گیا ہے۔ جسے سینکڑوں مرتبہ فیس بک پر شیئر کیا گیاہے، یہاں بتاتے چلیں یہ دعویٰ جعلی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ یہ ویڈیو تھائی لینڈ نہیں بلکہ بھارت کی ہے، جسے روسی سرکاری میڈیا سپوتنک نے بھی شیئر کیا ہوا ہے۔شیئر کی گئی آرٹیکل میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر بجلی کی تاروں پر موجود ہیں۔

9 مارچ 2021ء کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زبان اشارا نامی شخص نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خطروں کے کھلاڑی۔

اے ایف پی کے مطابق نیچے دکھائی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیئر کی گئی تصاویر جعلی ہیں جبکہ حقیقی تصویر میں بہت فرق واضح ہے۔

اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر اشارا نے بتایا کہ یہ ویڈیو بھارتی ریاست احمد آباد کی ہے، جہاں پر اپارٹمنٹس میں بندروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
 

Advertisement