باراک اوباما کی اپنی دادی کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو جعلی قرار

Published On 02 April,2021 06:58 pm

نیروبی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے فیس بک پر ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما اپنی دادی کے انتقال کے بعد آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں، یہ ویڈیو جعلی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک پر 29 مارچ 2021ء کو ایک پوسٹ شیئر کی گئی جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما اپنی دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے کینیا پہنچ گئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق سابق امریکی صدر اوباما کے والد کا نام باراک تھا جو کینیا کی حکومت میں سینئر معاشی مشیر تھے، جبکہ سابق امریکی صدر ان کی تیسری اہلیہ سے پیدا ہوئے تھے۔

اے ایف پی کے مطابق 99 سالہ سارا اوباما 29 مارچ 2021ء کو کینیا کے ایک ہسپتال میں انتقلا کر گئی تھیں۔

اے ایف پی کے مطابق تحقیق کے دوران پتہ چلا تو بات واضح طور پر سامنے آئی کہ یہ ویڈیو 16 جولائی 2018ء کی ہے، اور یہ ویڈیو پرانی ہے، اسی دورران پتہ چلا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما اپنے عہدے سے ہٹنے کے بعد کینیا گئے تھے۔ اس دورے کے دوران باراک اوباما نے اپنی سوتیلی دادی اماں سے ملاقات بھی کی تھی۔

 

Advertisement