سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی گاڑی کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں: مولانا طارق جمیل

Published On 01 April,2021 06:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک گاڑی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ گاڑی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ہے، یہ تصویر جعلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے جبکہ درحقیقت اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے!

خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ اب ہٹا دی گئی ہے۔ یہ وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے کہ انہوں نے یہ ٹویٹ کیوں ہٹائی۔
 

Advertisement