ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی مریم اورنگزیب پر تنقید والی ویڈیو جعلی قرار

Published On 31 March,2021 06:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ دسیوں ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے نوکرانی کی بیٹا قرار دیدیا ہے، یہ ویڈیو جعلی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر 10 فروری 2021ء کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جسے اب تک 27 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم اورنگزیب سپیکر کے ساتھ بدتمیزی کر رہ یہیں جبکہ اس موقع پر آگے سے رد عمل آتے ہے کہ آپ نوکرانی کی بیٹی ہیں، آپ اپنی اوقات بھول چکی ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب وفاقی بجٹ اور وزیراعظم عمرانخ ان کی پرفارمنس پر خطاب کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو ہزاروں مرتبہ شیئر کیا گیا، یہاں بتاتے چلیں کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ یہ ویڈیو 24 جون 2019ء کی ہے، اس وقت پارلیمنٹ سیشن کا اجلاس چل رہا تھا جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اجلاس کی قیادت کر رہے تھے۔

اے ایف پی کے مطابق جعلی ویڈیو کی تصدیق کے دوران مقامی میڈیا کو دیکھا گیا تو وہاں پر کوئی بھی پروف نہیں مل سکا ، نیچے سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی والدہ کا نام طاہرہ اورنگزیب ہے جو خود بھی سیاستدان ہیں۔
 

Advertisement