نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی انتظامیہ نے انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی جو جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں، یہ کارروائی آئی ٹی ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں حالیہ عرصے کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے باعث حالات قابو سے باہر ہونے لگے ہیں، ریاست مدھیہ پردیش ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں کیسز کی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، جہاں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں وہیں پر جعلی خبریں بھی دردسر بنی ہوئی ہیں۔
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں انتظامیہ کی طرف سے انتباہی انداز میں کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی جو جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں، یہ کارروائی آئی ٹی ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کو خوف ہے کہ جعلی خبریں امن و امان میں کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے لہٰذا فوری طور پر کارروائی بہترین آپشن ہے۔ چند روز سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبروں کو شیئر کیا جا رہا ہے، ان میں مسیجز، جعلی ویڈیوز ، تصاویر اور چند آڈیو کلپس بھی شامل ہیں۔ اس طرح کی بے بنیاد معلومات خو و ہراس پیدا کر سکتی ہیں۔
انتظامیہ کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کی بے بنیاد چیزوں کو شیئر نہ کیا جائے، خصوصی طور پر بے بنیاد چیزیں معاشرے اور مذاہب سے متعلق نہیں ہونی چاہیے۔ بصورت دیگر بھارت کے انڈر سیکشن 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔