لاہور: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے مبینہ طور پر اغواء کے بعد بھارت پاکستان مخالف جعلی خبریں پھیلانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مبینہ طورپر چند روز قبل افغانستان کے سفیر کی بیٹی کا اغواء کا کیس سامنے آیا تھا، تاہم چند ہی گھنٹوں سلسلہ علی خیل بازیاب ہو گئی تھی، تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلائی جانے لگی ہیں۔
جعلی خبریں زیادہ تر بھارت سے ٹویٹر پر شیئر کی جا رہی ہیں، بھارت کی مشہورویب سائٹ، جو کہ ٹویٹر سے ویریفائیڈ ہیں، وہ بھی خبریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
At a time when the Taliban has made significant gains in Afghanistan with the help of Pakistan, the daughter of the Afghan Ambassador to Pakistan was abductedhttps://t.co/l3YnSyGhuv
— OpIndia.com (@OpIndia_com) July 18, 2021
پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علیزئی نے بھی ان خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سوشل میڈیا پر میری بیٹی کے نام پر کسی دوسری لڑکی کی تصویر زیر گردش ہے، حالاںکہ میں اس لڑکی کو جانتا تک نہیں ہوں اور انتہائی مجبور ہوکر اپنی بیٹی سلسلہ علی زئی کی تصویر جاری کررہا ہوں۔
په ډیری بښنی سره:
— Najibullah Alikhil (@NajibAlikhil) July 17, 2021
مجبور شوم چی د خپل لورکی سلسله علی خیل عکس دلته خپور کړم، چون په ټولنیزو شبکو کی د کوم بل چا عکس په غلطه نشر شوی، په داسی حال کی چی زه یی اصلأ نه پیژنم. مننه pic.twitter.com/Jjx2vQciKp
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھی گزشتہ روز وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کو ہائبرڈ وار کا سامناہے، سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف بے بنیاد پروپیگنڈا جاری ہے، سوشل میڈیا پرجعلی تصویروں سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی کی سوشل میڈیاپرجعلی تصویروائرل کی گئی، بھارتی سوشل میڈی ااکاؤنٹ پر لڑکی کی جعلی تصویر لگائی گئی، دشمن تاثر دینا چاہتا ہے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں، افغانستان میں کسی اور کی ناکامی پاکستان پر ڈالنا قابل قبول نہیں ہو گا، سوشل میڈیا پروپیگنڈا کا مقصد پاک افغان تعلقات خراب کرنا ہے، ڈس انفولیب پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کر چکی ہے۔