ایمسٹرڈیم: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں یہ جعلی خبریں وائرل ہوئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی لگ بھگ 87 ہزار نرسوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی اسے سینکڑوں لوگوں نے بغیر تصدیق کے آگے پھیلا دیا۔ یہ خبر سب سے پہلے ایک بلاگنگ سائٹ پر شیئر کی گئی تھی۔
اس بلاگ پوسٹ کیساتھ اکتوبر 2020ء کی ایک ویڈیو بھی منسلک کی گئی ہے جس میں نیدرلینڈ کی خواتین کووڈ ویکسی نیشن کے بارے میں اپنے تحفظات بیان کرتے نظر آ رہی ہیں۔ اس میں ایک خاتون نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کچھ نہیں بس ایک عام سا نزلہ زکام ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو اور اس کیساتھ لکھا ہوا بلاگ سراسر جھوٹ ہے، نیدرلینڈ کے شعبہ صحت سے وابستہ 87 ہزار نرسوں نے نہ تو کبھی کورونا وائرس کروانے سے انکار کیا ہے اور نہ ہی سرکاری سطح پر اس کی تصدیق کی گئی ہے۔