لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک جعلی خبر کا سکرین شارٹ شیئر کیا گیا۔
سکرین شارٹ پر لکھا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکول 30 ستمبر تک بند کر دیئے گئے ہیں، براہ مہربانی گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ اپنے اور خاندان والوں کی حفاظت کریں گے۔
Another fake news item regarding closure of education sector. Education institutions in selected districts of Punjab, KP and ICT are closed till 15th Sep 21. Decision on Review will be communicated through official channels. pic.twitter.com/N31sNl54Jg
— NCOC (@OfficialNcoc) September 13, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق ایک اور جعلی خبریں پھیل رہی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب کے کچھ اضلاع میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 14, 2021
All Public and Private Schools of Punjab to open on Thursday 16th September, 2021 with the staggered approach. Only 50% students will be allowed in Schools on any given day. Please follow COVID SOPs issued by the government. Welcome back.
اُدھر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول 16 ستمبر کو کھل جائیں گے۔ 16 ستمبر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ براہِ کرم حکومت کی طرف سے جاری کردہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کریں۔